ایران کے نگراں صدر محمد مخبر نے جمعرات کی شام روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر روس کی حکومت کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کئے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تہران و ماسکو کے تعلقات کو اسٹریٹجک اور نا قابل تبدیلی اصولوں پر مبنی قرار دیا اور کہا: تمام شعبوں خاص طور پر ٹرانزٹ اور انرجی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل در آمد ایجنڈے میں میں شامل ہے اور ایران تمام معاہدوں پر عمل درآمد کا عزم رکھتا ہے۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایک بار پھر تعزیت پیش کی اور مختلف معاشی شعبوں میں ایران و روس کے درمیان تعاون کو بہت اچھا اور اطمینان بخش قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا جامع معاہدہ باہمی تعلقات میں توسیع کی مناسب بنیاد ہے۔
انہوں نے اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل در آمد کی ضرورت پر زور دیا اور آخر میں صدارتی انتخابات میں ایرانی قوم کے لئئے کامیابی نیک خواہشات ظاہر کیں۔
آپ کا تبصرہ